میانمار: باگو شہر میں کریک ڈاؤن، فوج کے خلاف مظاہروں میں 80 سے زائد شہری ہلاک

میانمار میں فوجی حکمرانوں کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں 80 سے زائد افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ نیوز ایجنسی ’میانمار ناؤ‘ اور سیاسی قیدیوں کے لیے کام کرنے والی امدای تنظیم اے اے پی پی کے مطابق جمعے کے روز میانمار کی سکیورٹی فورسز نے باگو اور ینگون میں مظاہرین کے خلاف رائفل بموں کا استعمال کیا۔ ان دونوں تنظیموں کے مطابق ان کارروائیوں میں کم از کم بیاسی افراد مارے گئے ہیں۔ میانمار میں سخت حکومتی کنٹرول کی وجہ سے ان ہلاکتوں کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں ہے جبکہ وہاں صحافیوں کو جانے کی اجازت بھی نہیں ہے۔