نئی دہلی: (پریس ریلیز) معروف سماجی تنظیم الحکمہ فاؤنڈیشن نے آج ایک پروگرام کیا جس کا مقصد الحکمہ کرافٹ سینٹر کی لڑکیوں کو ان کا کورس پورا ہونے پر سرٹیفکیٹ دینا تھا اور نیو سیکشن کی لڑکیوں کا انٹروڈکشن بھی تھا یہ پروگرام صدردفتر الحکمہ سینٹر سینٹر اور لائبریری ذاکر نگر میں کیا گیا اس پروگرام میں الحکمہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ضیاء صاحب سیکرٹری ثاقب صاحب محترمہ نسیم بیگم صاحبہ اور چشمہ فاروقی صاحبہ موجود تھے ۔
پروگرام کا خطاب کرتے ہوئے سینٹر کی کوآرڈینیٹر ریحانہ علی نے بتایا کہ کس طرح ایک اسٹوڈنٹ کے ساتھ 2019 میں انہوں نے اس سینٹر کی شروعات کی اور 10 لڑکیوں کا یہ پہلا بیچ کورس کمپلیٹ کر کے نکلا ہے ان کو سرٹیفیکٹ اور گفٹ بھی دیے گئے فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ضیاء صاحب نے بہت ہی اچھی باتوں کے ساتھ یہ بھی بتایا کے صحت کی طرف بھی خاص توجہ دیں صحت اچھی ہوگی تو آپ سب کام کر سکے گی تعلیم بھی اچھی دے سکیں گے ثاقب صاحب نے بھی اپنی باتوں میں اچھی صحت اور کامیاب زندگی کا درس دیا نسیم بیگم اور چشمہ فاروقی صاحبہ نے بھی کہا کہ ہم اس ادارے کے لیے ہر وقت تیار ہیں انہوں نے سینٹر کی کوآرڈینیٹر ریحانہ علی اور الحکمہ فاؤنڈیشن کا بہت شکریہ ادا کیا نےریحانہ علی شکریے کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیا ۔

Leave a Reply