نئی دہلی (ملت ٹائمز)
ملت ٹائمز نے اپنا نیا ایپ جاری کیا ہے جس میں ویڈیوز کا فیچر بھی موجود ہے اس کے علاوہ یہ ایپ ایک ساتھ تین زبانوں میں ہے اور قارئین صرف ایک کلک پر بآسانی ملت ٹائمز کی خبریں پڑھ سکتے ہیں اور ویڈیوز بھی دیکھ سکتے ہیں ۔
ملت ٹائمر کا ایپ 2017 میں پہلی مرتبہ لاﺅنچ ہواتھا تاہم اب ملت ٹائمز نے نیا ایپ لاﺅنچ کیا جس میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیاگیاہے اور یہ ایپ اہم فیچرس پر مشتمل ہے۔ اس ایپ کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں یوٹیوب کی طرح ویڈیوز اپلوڈ کرنے کی سہولت ہے ۔ اس کے علاوہ اردو ، انگریزی اور ہندی تینوں میں زبانوں میں یہ ایپ موجودہے ۔
یوٹیوب نے ملت ٹائمز کا چینل بند کردیاہے جس کے بعد ملت ٹائمز کی انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیاہے کہ اب ہم اپنی ویڈیوز بھی ایپ پر ہی اپلوڈ کریں گے تاکہ ہم مکمل آزادی کے ساتھ اپنی بات کہہ سکیں اور اپنے ناظرین وقارئین تک بآسانی سچ پہونچاسکیں ۔
ملت ٹائمز کے ذمہ داروں نے اپنے قارئین اور ناظرین سے اپیل کی ہے کہ و ہ ملت ٹائمز کا ایپ ڈاﺅن کریں ۔ ایک کلک پر وہ ملت ٹائمز کا سبھی پروگرام دیکھ سکتے ہیں اور سبھی خبریں پڑھ سکتے ہیں ۔