دہلی میں کورونا وائرس کے 13500 نئے مریضوں کی تصدیق

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ24  گھنٹے کے دوران عالمی وبائی مرض کورونا وائرس (کووڈ- 19) کے 13500 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7.50 لاکھ کے پار ہو چکی ہے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے منگل کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 13500 نئے متاثرین درج کیے گئے ہیں۔ جن میں زیادہ تر نوجوان افراد ہیں۔

اروند کیجریوال نے کہا کہ دارالحکومت میں اب تک 750188 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10 سے 15 دنوں کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ نئے مریضوں میں سے 65 فیصد کی عمر 45 سال سے کم ہے۔