دیوبند: (ملت ٹائمز) معروف عالم دین اور دارالعلوم دیوبند سے شائع ہونے والی عربی میگزین ماہنامہ الداعی کے چیف ایڈیٹر مولانا نورعالم خلیل امینی دن دنوں سے سخت علیل ہیں ۔ علاج جاری ہے تاہم طبعیت میں سدھار نہیں ہے ۔ مولانا امینی کے صاحبزداے ثمامہ نور نے ملت ٹائمز سے فون پر بات کرتے ہوئے کہاکہ بخار اور نزلہ ہے اس کے علاوہ ٹائفیڈ بھی ہے ۔ علاج جاری ہے لیکن کچھ افاقہ نہیں ہورہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج 18اپریل کو مظفر نگر لیکر گئے تھے لیکن وہاں کچھ ممکن نہیں نظر آرہاتھا اس لئے دوبارہ دیوبند لیکر آگئے ہیں اور گھر پر ہی علاج جاری ہے ۔
سوشل میڈیا پر گذشتہ دو دنوں مولانا کی دعاءصحت کی اپیل ہورہی ہے ۔ ملت ٹائمز کی تمام قارئین اور ناظرین سے درخواست ہے کہ مولانا امینی کیلئے خصوصی دعاءکا اہتمام کریں ۔
واضح رہے کہ مولانا نور عالم عالم خلیل امینی دارالعلوم دیوبند میں شعبہ عربی کے سینئر استاذ اور ماہاہنامہ الداعی کے چیف ایڈیٹر ہیں ۔ اردو عربی میں متعدد اہم ترین کتابوں کے مصنف ہیں اور ملک وبیرون ملک میں ان کے ہزاروں شاگرد ہیں ۔

Leave a Reply