فیس بک میسنجر کی نئی اپ ڈیٹ نے دھوم مچا دی، کیا کچھ شامل کیا گیا ہے؟ جان کر آپ بھی خوشی سے اچھل پڑیں گے

(ملت ٹائمزڈیسک)
فیس بک میسنجر نے نوجوانوں میں مشہور سوشل میڈیا ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ کیخلاف مکمل طور پر کمر کس لی ہے اور ایک ایسی نئی اپ ڈیٹ متعارف کرا دی ہے جس میں کیمرہ کے استعمال کو انتہائی آسان اور نوجوانوں کی دلچسپی کے عین مطابق بنا دیا ہے۔
ؒ فیس بک میسنجر کی اینڈرائڈ ایپلی کیشن کیلئے جاری کی گئی اپ ڈیٹ میں کیمرہ بٹن اب مسلسل سکرین پر نظر آتا ہے جس کے باعث تصاویر کھینچنا انتہائی آسان اور تیز ہو گیا ہے جبکہ اس بٹن کو دیر تک دبائے رکھنے پر ویڈیو ریکارڈ ہونا شروع ہو جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب تصاویر کھینچنا اور ویڈیوز بنانا انتہائی آسان ہو گیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ تصویر یا ویڈیو بنانے کے بعد اسے ایڈیٹ کرنا بھی انتہائی آسان اور مزیدار بنا دیا گیا ہے۔
میسنجر ٹیم نے بہت سارے نئے تھری ڈی افیکٹ شامل کرنے کے علاوہ فلٹرز بھی شامل کئے ہیں جن میں سے بہت سارے سنیپ چیٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ میسنجر کے ذریعے اب بارہ سینگھا نظر آنا یا پھر اپنے اردگرد برف باری ہونے دکھانا بہت ہی دلچسپ اور آسان ہے

SHARE