یکم مئی سے 18 سال سے زیادہ عمر والوں کو بھی لگایا جائے گا کورونا کا ٹیکہ 

نئی دہلی: کورونا انفیکشن پر قابو پانے کے لیے مرکزی حکومت نے آج ایک میٹنگ کے دوران انتہائی اہم فیصلہ کیا۔ یکم مئی سے 18 سال کے اوپر کی عمر والے سبھی لوگوں کو کورونا کی خوراک دی جائے گی۔ پی ایم مودی نے ایک میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔ انھوں نے ساتھ ہی کہا کہ گزشتہ ایک سال سے حکومت پوری کوشش کر رہی ہے کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین کی خوراک دی جائے۔