کرناٹک میں کورونا کے 48000 نئے معاملات، 217 لوگ فوت

6

کورونا کے فعال معاملات میں کرناٹک کا مہاراشٹر کے بعد دوسرا مقام ہے، جبکہ انفیکشن کے معاملے میں کرناٹک، کیرالا کے بعد تیسرے مقام پر ہے اور مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔

بنگلورو: کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کا قہر جاری رہا۔ اس دوران کورونا کے 48000 سے زیادہ نئے کیسز کے مقابلے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں کمی ہونے کی وجہ سے فعال معاملے 3.82 لاکھ سے زیادہ ہوچکے ہیں۔

جمعہ کو ریاست میں 48296 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 15.23 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے فعال معاملات بڑھ کر 3.82 لاکھ کے پار پہنچ گئے۔

کورونا کے فعال معاملات میں کرناٹک کا مہاراشٹر کے بعد دوسرا مقام ہے، جبکہ انفیکشن کے معاملے میں کرناٹک، کیرالا کے بعد تیسرے مقام پر ہے اور مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے معاملے میں کرناٹک اب مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد 1523142 ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 14884 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے بیماریوں سے نجات پانے والوں کی تعداد 1124909 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 217 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی ہلاکتوں کے اعدادوشمار 15523 ہوگئے ہیں۔

نئے معاملات کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں زبردست کمی کی وجہ سے فعال معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ ریاست میں سرگرم معاملات 33175 مزید بڑھ کو اب 382690 پہنچ گئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ کوونا وائرس انفیکشن کے فعال معاملات میں کرناٹک اب پورے ملک میں سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔