ترکی میں روس کے سفیر پر حملہ

حلب میں روس کی بمباری کا ردعمل
انقرہ(ملت ٹائمز۔ایجنسیاں)
ترکی میں روس کے سفیر اندرے کارلو کو پیر کے روز فنون لطیفہ کی ایک نمائش کے دوران گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق حملے میں کئی دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔روسی ٹی وی کے مطابق روسی سفیر جس نمائش میں شرکت کر رہے تھے اس کا نام تھا: ’ترکوں کی نظر سے روس۔‘
ترکی کے سرکاری ٹی چینل کے مطابق کارلو کو متعدد دیگر زخمیوں کے ساتھ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں روس کے سفیر پر حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب گزشتہ کئی دنوں سے شام میں روسی فوج کی کارروائیوں کے خلاف ترکی میں مظاہرے کئے جا رہے تھے۔امریکی وزارتِ دفاع کے ترجمان جان کربی نے ترکی میں روسی سفیر پر حملے کی مذمت کی ہے۔