نئی دہلی: پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے چیئرمین او ایم اے سلام نے ڈاکٹر فخرالدین محمد کی رحلت پر اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
نامور ماہر تعلیم، فیاض خادم، ملّی قائد اورحیدرآباد میں قائم مسلم ایجوکیشنل سوشل اینڈ کلچرل آرگنائزیشن کے چیئرمین ڈاکٹر فخرالدین محمد کی اچانک رحلت کی خبر سن کر گہرا صدمہ لاحق ہوا ہے۔
ان کی رحلت حیدرآباد اور پورے ملک کے مسلمانوں کے لئے ایک ناقابل تلافی خسارہ ہے۔ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر فخرالدین محمد ملّت کے ایک مخلص خادم تھے، انہوں نے ملّت اسلامیہ کی تقویت کے لئے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ صرف کر دیا۔ مسلمانوں کے درمیان تعلیم کے فروغ، معاشرتی ترقی، دینی تربیت اور غربت کے خاتمے کی ان کی کوششیں قابل ذکر ہیں۔ انہوں نے امّت کی تقویت کے اقدام ساؤتھ انڈیا کونسل میں اہم کردار ادا کیا، جس نے آگے چل کر پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی تشکیل کی راہ ہموار کی۔
پاپولر فرنٹ ان کے پسماندگان اور دوست احباب کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ اللہ ان کے تمام نیک کاموں کو قبول فرمائے اور انہیں جنت نصیب فرمائے۔