معروف عالم دین مفتی محفوظ الرحمن عثمانی کی طبعیت ناساز، پٹنہ کے میداز ہسپتال میں علاج جاری

پٹنہ: (ملت ٹائمز) معروف عالم دین اور جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول بہار بانی و مہتمم مفتی محفوظ الرحمن عثمانی صاحب تقریباً گذشتہ پندرہ دنوں سے علیل ہیں اور ابھی تک ان کی طبعیت بحال نہیں ہوسکی ہے۔ گھر پر علاج کے دوران طبیعت میں خاطر خواہ بہتری نہیں آئی ہے اس لئے انہیں پٹنہ کے میداز اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں وہ آئی سی یو میں ہیں۔
ان کی جلد وکامل صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست ہے۔ اس کے علاوہ ان تمام لوگوں کیلئے دعا کریں جو بیمار ہیں۔