وژن 2026 نے ابوالفضل انکلیو جامعہ نگرمیں ‘کوڈ فیلڈ اسپتال’ کا افتتاح کیا اسپتال میں علاج مع طعام سبھی خدمات بالکل مفت ہوں گیں: ٹی عارف علی

7

نئی دہلی: (پریس ریلیز) ‘دی اسکالراسکول’ ابوالفضل انکلیو جامعہ نگر میں آج الشفا ہاسپٹل کے تحت کرونا کے مریضوں کے علاج کے لیے ایک الگ سے ‘کوڈ فیلڈ اسپتال’ کا جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے کیا یقینا یہ 50 بستروں والا اسپتال یقینا جا معہ نگر کے مکینوں کے لیے بڑی راحت کا سامان ہے ۔

امیر جماعت نے کہا کہ اطمینان کی بات ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ایسے افراد اور ادارے سامنے آئے ہیں جنھوں نے انسانیت کی خدمت کی اعلیٰ مثال پیش کی ہے الشفا ہاسپٹل اس کی ایک اہم مثال بن کر سامنے آیا ہے گزشتہ دوتین ہفتے سے انتہائی مشکل حا لات میں کام کر رہا ہے ہمیں خوشی ہے کہ نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ نوجوان انسانوں کی خدمت کے لیے آگے آئیں ۔

ہیومن ویلفیر ٹرسٹ کے صدر و ‘فیلڈ کوڈ اسپتال’ کے سربراہ ٹی عارف علی نے بتایا کہ اسپتال میں 100 آکسیجن سیلینڈر ، 10 آکسیجن کنسینٹریٹ، نیبولیشن سمیت خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ وارڈ کا نظم کیا گیا ہے ۔
یہاں مریضوں کو تین وقت کا کھانہ بھی دیا جائے گا ، علاج کے دوران اگر کسی مریض کو دیگر اسپتال میں داخل کرانے کی ضرورت پیش آتی ہے تو آکسیجن سپورٹ کے ساتھ 24 گھنٹہ ایمبولینس سروس بھی دستیاب ہوگی ۔ ‘فیلڈ کوڈ اسپتال’ کے نظم و ضبط کی مزید بہتری کے لیے ڈاکٹروں پر مشتمل 30 افراد کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔
انہوں نے یقین دلایا کہ آگے چل کر حالات کے پیش نظر اگرمزید بستروں کو بڑھانے کی ضرورت پیش آتی ہے تو اسپتال انتظامیہ اس پر بھی غور کرے گی ۔ ٹی عارف علی نے مزید بتایا کہ اس اسپتال میں علاج مع کھانہ سبھی خدمات بالکل مفت ہوں گیں ۔
معلوم ہو کہ فی الوقت الشفا ہاسپٹل میں کرونا کے مریضوں کے علاج کے لیے 40 بیڈ کی سہولت ICU اور وینٹی لیٹرکے ساتھ دستیاب ہے ۔ واضح ہوکہ وژن 2026 کا یہ ‘ فیلڈ کوڈ اسپتال ‘آسٹر ڈی ایم ہیلتھ کیئر’ کے اشتراک سے ممکن ہو سکا ہے ۔ آسٹر کے والینٹرس اس کے لیے کام کر رہے ہیں ۔