مشہور محدث اور دارالعلوم دیوبند کے استاذ مولانا حبیب الرحمن اعظمی کا انتقال ، علمی حلقہ سوگوار

دیوبند: (ملت ٹائمز) دارالعلوم دیوبند کے مایۂ ناز استاذ حدیث اور مشہور محدث مولانا حبیب الرحمن اعظمی کا بھی آج 13 مئی 2021 بروز جمعرات 30 رمضان المبارک کو تقریباً 77 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔مولانا مرحوم تقریباً 40 سالوں سے دارالعلوم دیوبند میں علمی خدمات انجام دے رہے تھے۔ حالیہ دنوں میں اپنے وطن  (اعظم گڑھ) کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
مولانا حبیب الرحمن اعظمی دارالعلوم دیوبند سے شائع ہونے والی ماہانہ میگزین ترجمان دارالعلوم دیوبند کے چیف ایڈیٹر اور استاذ حدیث تھے۔ فن اسماء الرجال کے ماہر تھے ۔ آپ طلبہ کے درمیان مقبول ترین اساتذہ میں سے ایک تھے۔ مولانا مرحوم تاریخ پر گہری نظر رکھتے تھے اور آپ کی کئی کتابیں تا ریخ اور دیگر موضوعات پر عوام و خواص کے درمیان مقبول ہیں۔
مزید تفصیلات کیلئے انتظار کریں