اشون اور جڈیجہ آئی سی سی ٹیسٹ بالنگ رینکنگ میںٹاپ 2 مقام پرہوئے قابض
کرونائرکی لمبی چھلانگ
دبئی(ملت ٹائمز۔آئی این ایس انڈیا)
ہندوستان کے دو گیند بازوں روی چندرن اشون اور روندر جڈیجہ نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ دو مقام حاصل کئے جس میں بائیں ہاتھ کے اسپنر نے انگلینڈ کے خلاف چنئی ٹیسٹ میں پہلی بار 10وکٹ حاصل کرکے دوسرے مقام پر قبضہ جمایا ۔جڈیجہ کی اس کارکردگی نے انہیں 66پوائنٹس دلائے جس سے وہ اسٹار آف اسپنر اشون سے محض 8 پوائنٹس کے فاصلے پر پہنچ گئے جو پہلے ہی ٹاپ پر بنے ہوئے ہیں۔یہ دوسرا موقع ہے جب گیند بازوں کی فہرست میںٹاپ2 مقام ہندوستانی کھلاڑیوں کی طرف سے حاصل کئے گئے ہیں، اس سے پہلے بائیں ہاتھ کے اسپنر بشن سنگھ بیدی اور لیگ اسپنر بی چندر شیکھر 1974میں پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے تھے۔جڈیجہ نے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں 154رنز دے کر 10وکٹ حاصل کئے جس سے انہوں نے پانچ میچوں کی سیریز میں 26وکٹیں حاصل کیں جبکہ اشون نے 28وکٹ اپنے نام کئے جس سے ہندوستان نے انگلینڈ پر سیریز میں 4.0سے جیت درج کی جس کا اختتام چنئی میں اننگز اور 75رنز کی فتح سے ہوا۔جڈیجہ نے اس طرح جوش ہیزل وڈ، جیمز اینڈرسن، ڈیل اسٹین اور رنگنا ہیراتھ کو پیچھے چھوڑ دیا، انہوں نے ایک مقام کے فائدے سے آل را¶نڈروں کی فہرست میں اپنے کیریئر کی بہترین تیسری رینکنگ حاصل کی جس میں بھی اشون ٹاپ پر ہیں۔
اس درمیان ہندوستانی فاسٹ بالر ایشانت شرما دو پائیدان کے فائدے سے 23ویں مقام پر پہنچ گئے۔ٹیسٹ بلے بازوں کی فہرست میں ہندوستان کے لوکیش راہل اور کرو نائر کو بھی بڑا فائدہ ہوا ہے۔راہل کی 199رنز کی اننگز نے انہیں 29مقام حاصل کرنے میں مدد کی جس سے وہ کیریئر کی بہترین 51ویں پوزیشن پر پہنچ گئے جبکہ نائر اپنی تیسری ٹیسٹ اننگز ناٹ آ¶ٹ 303رنز سے وہ 122مقام کے فائدے سے 55ویں مقام پر پہنچ گئے۔کل ہندوستانی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیت کر سال کا اختتام نمبر ایک مقام سے کیا۔اس سیریز میں جیت سے ہندوستان کو پانچ مقام کا فائدہ ہوا اور اب 2016کی آخری ٹیسٹ ٹیم رینکنگ اپ ڈیٹ میں ٹیم 120پوائنٹس پر پہنچ گئی اور دوسری جگہ پر قابض آسٹریلیا سے 15پوائنٹس آگے ہے۔