کشمیر: مندر نذرِ آتش کرنے کی خبر نکلی جھوٹ، پولیس نے کیس درج کیا، تحقیقات شروع

سری نگر پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سری نگر میں مندر نذر آتش کیے جانے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے سری نگر میں ایک مندر کو نذر آتش کرنے کی جعلی خبر کو لے کر ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ سری نگر میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مبینہ طور پر اسلامک اسٹیٹ (ولایہ ہند) نامی ایک تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے کارکنوں نے سری نگر میں ایک مشہور مندر کو خاکستر کر دیا ہے۔ حالانکہ اس مندر کے تعلق سے بہت زیادہ جانکاری نہیں دی گئی۔ مندر نذرِ آتش کیے جانے کی خبر پھیلنے کے بعد لوگوں میں ایک خوف کا ماحول پیدا ہو گیا تھا، لیکن کہیں سے اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ سری نگر میں کسی مندر کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)