دربھنگہ: (پریس ریلیز) بہار میں آج عوام کی خدمت اور عوامی حقوق کی آواز بلند کرنا ایک جرم بنا دیا گیا ہے اس بات کا اظہار پاپولر فرنٹ آف انڈیا بہار کے صوبائی جنرل سیکرٹری محمد ثناء اللہ نے جاپ کے قومی صدر و سابق رکن پارلیمنٹ پپو یادو سے ملاقات کے بعد کہی انہوں نے کہاکہ نتیش کمار مکمل طور پر بھاجپا کے ہاتھ کا کھلونا بن چکے ہیں یہی وجہ ہیکہ آج بھاجپا ممبر پارلمینٹ کے ایمبولینس گھوٹالہ کو سامنے لانے کی وجہ سے پپو یادو جی کو ایک ڈرامائی انداز میں گرفتار کر بہار کے ہزاروں غریبوں کو بے یارومددگار بنادیا گیا جن کی بنیادی ضروریات کی تکمیل پپو یادو اور ان کی ٹیم کے ذریعہ انجام پارہی تھی انہوں نے مانگ کیا کہ فوری طورپر پپو یادو کو رہا کیا جائے تاکہ انکے ذریعہ ہورہے سماجی خدمات کا کام جاری و ساری رہ سکے موقع پر موجود پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے بہار صوبائی سکریٹری محبوب عالم رحمانی اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا بہار کے صوبائی نائب صدر ایڈووکیٹ نورالدین زنگی نے کہاکہ پپو یادو جی کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے ایسے میں ہماری مانگ ہے کہ انہیں فوراً رہا کر بہار کے ایک سماجی خدمتگار کو کھونے سے بچایا جائے ۔ محبوب عالم نے کہاکہ پپو یادو کی رہائی کیلئے پاپولر فرنٹ آف انڈیا و سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا مسلسل آواز بلند کرتی رہی ہے اور ان کی رہائی تک ہم اس کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے، ساتھ ہی سماجی خدمت و سماجی انصاف کی پپو یادو کے جدوجہد میں ہماری بہار ٹیم شانہ بشانہ ان کے ساتھ کھڑی رہے گی ۔