میدانتا اسپتال میں داخل اعظم خان کی حالت نازک

کورونا وائرس سے متاثرہ سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اعظم خان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے اور وہ فی الحال آکسیجن سپورٹ پر ہیں۔ یہ اطلاع میدانتا اسپتال، لکھنؤ کی جانب سے فراہم کی گئی ہے جہاں اعظم خان زیر علاج ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وائرس نے ان کے پھیپھڑوں کو کافی متاثر کیا ہے اور انہیں سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ اعظم خان کو متعدد مقدمات کا سامنا ہے اور وہ سیتاپور جیل میں قید تھے، جہاں 9 مئی کو وہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے اور اس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔