دہلی: لاک ڈاؤن میں 7جون تک توسیع

نئی دہلی: کچھ سرگرمیوں میں دہلی والوں کو مشروط راحت ضرور ملی ہے لیکن دہلی کی اکثریت کو ابھی مزید ایک ہفتہ گھروں کی چار دیواری کے اندر ہی گزارنےہوں گےیعنی دہلی میں فیکٹری اور تعمیراتی سرگرمیاں پیر سے کھولنے کی اجازت کے ساتھ ، لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جو 7 جون کی صبح 5 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔
دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کی جانب سے ہفتہ کے روز لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق تعمیرات اور فیکٹریوں میں پروڈکشن کی 31 مئی سے رعایت رہے گی جبکہ دیگر پابندیاں پہلے کی طرح جاری رہیں گی۔
کورونا کی دوسری لہر کے بعد 20 اپریل کو دہلی میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد لاک ڈاؤن میں ایک ایک ہفتہ کا اضافہ کیا گیا۔ لاک ڈاؤن 31 مئی کی صبح پانچ بجے تک تھا ، جو اب 7 جون کی صبح پانچ بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔
واضح رہے جب دہلی کےوزیر اعلی اروند کیجریوال نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا تو اس وقت لوگوں سے کہا تھاکہ یہ بہت چھوٹا سا لاک ڈاؤن ہو گا لیکن حالات بگڑتے رہے اور لاک ڈاؤن کی مدت ہر ہفتہ بڑھتی رہی۔آ ج کی تاریخ میں کورونا متاثرین کی تعداد دہلی میں بہت کم ہو گئی ہے اور دہلی میں متاثرین کی شرح جو 35 فیصد تک پہنچ گئی تھی وہ گھٹ کر صرف ایک فیصد سے تھوڑا زیادہ رہ گئی ہے۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں