عمران پرتاپ گڑھی کانگریس اقلیتی قومی صدر نامزد کئے جانے پر ڈھاکہ کے نوجوانوں میں خوشی کی لہر

عمران پرتاپ گڑھی کانگریس اقلیتی قومی صدر نامزد کئے جانے پر ڈھاکہ کے نوجوانوں میں خوشی کی لہر

موتیہاری: (فضل المبین) ہندوستان کے مشہور شاعر و کانگریسی رہنما عمران پرتاپ گڑھی کو کانگریس اقلیتی قومی صدر نامزد کئے جانے پر ڈھاکہ کے نوجوانوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اُنہیں مبارکباد پیش کی ۔

سماجی کارکن زاہد یوسف زئی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ : عمران پرتاپ گڑھی عالمی سطح پر ایک منفرد شناخت کے مالک، اور نوجوانوں کے دلوں پر حکمرانی کرنے والے لب لہجہ کے شاعر ہیں جنہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے ادب کی دنیا میں ایک انقلاب برپا کردیا ہے، ان کی شاعری پیار، محبت، سیاسی، سماجی امور کی عکاس ہوتی ہے، وہ اپنی شاعری سے موجودہ حالات کی تصویر کشی کا سلیقہ خوب جانتے ہیں، اور ان کو الفاظ میں پرونے کی مہارت بھی رکھتے ہیں، وہ انڈیا کی معروف و مشہور اور جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ : عمران پرتاپ گڑھی کو ہر کام کو انجام تک پہنچانے میں مہارت رکھتے ہیں اُنہیں جو ذمہ داری ملی ہے میری دعا ہے کہ اس پر وہ کھڑے اتریں ۔
وہیں آر جے ڈی کے سابق ضلع یوتھ صدر حامد رضا راجو نے بھی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ : مظلوموں کی آواز عمران پرتاپ گڑھی کو جو نئی زمہ داری ملی ہے اس پر ہم مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔ مبرکباد پیش کرنے والوں میں سرفراز احمد ، نداالامین ، امجد علی ، نُور عالم آزاد ، عارف منا خان ، ولی اللہ چمپا رنی سمیت کئی نام شامل ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *