ہند کا قاہرہ ہے کلکتہ

غزل

یوں بھی اچھا لگا ہے کلکتہ

ہند کا قاہرہ ہے کلکتہ

دور بیٹھی ہوں مصر میں لیکن

 دل مرا دیکھتا ہے کلکتہ

بڑھ کے لفظوں نے خود قلم چوما

میں نے جب جب لکھا ہے کلکتہ

جیسے ہوتی ہے پھول میں خوشبو

دل میں ایسے بسا ہے کلکتہ

شہر ہے یہ ادب نوازوں کا  

سب کا دل کھینچتا ہے کلکتہ

مرزا غالب کو پڑھ کے دیکھو تو

  شاعری بن گیا ہے کلکتہ

یاد رکھا ولا کو لوگوں نے

کس قدر با وفا ہے کلکتہ

شاعرہ  ڈاکٹر ولاء جمال العسیلی

(ایسو سی ایٹ پروفیسر  شعبۂ اردو عین شمس یونیورسٹی) 

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں