پٹرول-ڈیزل کے داموں میں آج پھر اضافہ، پٹرول دہلی میں 96 روپے، ممبئی میں 102 روپے کے پار

پٹرول-ڈیزل کے داموں میں آج پھر اضافہ، پٹرول دہلی میں 96 روپے، ممبئی میں 102 روپے کے پار

ملک بھر میں لگاتار دوسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ تیل کمپنیوں کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری قیمتوں کے مطالبق پٹرول 27 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 23 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے
نئی دہلی: ملک بھر میں لگاتار دوسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ تیل کمپنیوں کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری قیمتوں کے مطالبق پٹرول 27 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 23 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز کانگریس پارٹی نے پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں لگاتار ہو رہے اضافہ کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا تھا۔
تیل کی قیمتوں میں تبدیلی کے بعد ہفتہ کے روز دہلی میں پٹرول 96.12 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.98 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔

بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں:

شہر ……… پٹرول …….. ڈیزل

دہلی ……… 96.12 ……… 86.98

کولکاتا ……… 96.06 …….. 89.83

ممبئی ……… 102.30 ……… 94.39

چنئی ……… 97.43 ……… 91.64

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کے روز بھی اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد دہلی میں پٹرول کی قیمت 95.86 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.75 روپے فی لیٹر پہنچ گئی تھی۔

چار مئی کے بعد سے اب تیل قیمتوں میں 23 مرتبہ اضافہ کیا جا چکا ہے اور پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ہر روز ریکارڈ بلندی پر پہنچ رہی ہیں۔ اس دوران پٹرول 5.45 روپے اور ڈیزل 6.02 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *