بہار میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران مزید رعایتوں کا اعلان

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کورونا لاک ڈاؤں کے دوران مزید رعایتوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ رعایتیں ریاست کے باشندگان کو اگلے ہفتہ 16 جون سے 22 جون تک فراہم ہوں گی۔ نئے اعلان کے بعد ریاست میں سرکاری اور نجی دفاتر شام 5 بجے تک اور دکانیں شام 6 بجے تک کھولی جا سکیں گی۔ نائٹ کرفیو کا اطلاق رات 8 بجے سے صبح کے 5 بجے تک رہے گا۔