معروف عالم دین مولانا مطیع الرحمن کی والدہ کا انتقال

کشن گنج: (ملت ٹائمز) معروف عالم دین اور التوحید ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیرمین مولانا مطیع الرحمن کی والدہ کا آج ا نتقال ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق کشن گنج بہار میں مولانا مطیع الرحمن کی والدہ کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ ظہر کی نماز کے بعد ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں علاقے کی سرکردہ شخصیات نے شرکت اور تعزیت کا اظہار کیا ۔
مرحومہ نیک صفت خاتون ، صوم وصلاة کی پابند اور علمی گھرانے کاحصہ تھیں ۔ انہوں نے اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت میں خصوصی کردار نبھایا اور سبھی کامیاب اور ملک وملت کار وشن ستارہ بنایا ۔ملت ٹائمز اس موقع پر مولانا مطیع الرحمن کے غم میں شریک ہے اور سبھی ممبران واسٹاف مرحومہ کی مفغرت اور جنت الفردوس میں اعلی مقام کیلئے دعا گو ہیں ۔ ا للہ تعالی مولانا اور سبھی اہل خانہ کو صبر جمیل عطافرمائے ۔