یوم جمہوریہ تشدد معاملہ میں چارج شیٹ پر عدالت نے نوٹس لیا، دیپ سدھو کو سمن جاری

یوم جمہوریہ کے موقع پر لال قلعہ پر ہونے والے تشدد سے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں دہلی کی عدالت نے چارج شیٹ کا نوٹس لیا ہے۔ عدالت نے دیپ سدھو اور دیگر ملزمان کو سمن جاری کرتے ہوئے 29 جون کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔