سیمانچل کے مسائل کو لیکر ایم آئی ایم بہار ارکان اسمبلی کے ساتھ اسدالدین اویسی کی میٹنگ

سیمانچل کے مسائل کو لیکر ایم آئی ایم بہار ارکان اسمبلی کے ساتھ اسدالدین اویسی کی میٹنگ

ویڈیو کانفرنس کی اس میٹنگ میں حیدرآباد کے ایم پی نے سیمانچل کی مسائل کو پارلیامنٹ میں اٹھانے کا کیا وعدہ

ارریہ: (معراج خالد) ایم آئی ایم قومی صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سیمانچل کے تمام مجلس کے اراکین اسمبلی کے ساتھ اہم میٹنگ کیں جس میں خطہءسیمانچل کے مختلف امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا اس ویڈیو کانفرنسنگ میں شریک تمام ایم آئی ایم ارکان اسمبلی نے قومی صدر کو اپنے اپنے اسمبلی حلقہ کو موجودہ وقت درپیش دیگر اہم مسائل کے علاوہ ممکنہ سیلاب سے بھی آگاہ کراتے ہوئے کہا کہ سیلاب اس خطے کے لیے بہت ہی بڑی مصیبت ہے ہر سال آنے والے سیلاب میں درجنوں لوگوں کی نہ صرف جان جاتی ہے بلکہ درجنوں آشیانے ندی میں ضم اور سینکڑوں ایکڑ میں لگی فصلیں تباہ ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے لاکھوں جدوجہد کے باوجود یہاں کی عوام ترقی سے کوسوں دور ہیں جس پر مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے کہا کہ خطہء سیمانچل کی ترقی میں سیلاب سب سے بڑی رکاوٹ ہے انہوں نے سیمانچل کے اپنے ارکان اسمبلی کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں وہ سیمانچل کے اس اہم مسئلے کو زور شور اٹھائیں گے تاکہ حکومت اس کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *