انجینئرنگ اور پولی ٹیکنیک کورسیس کیلئے ” مولانا مختار اسکالر شپ 2021 “ کا اعلان تقریباً 35لاکھ کی اسکالر شپ میں طلباء و طالبات کو مکمل کورس فیس سے نوازا جائے گا

مالیگاؤں: (پریس ریلیز) ریاست مہاراشٹر کے طلباء و طالبات کیلئے جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی کی جانب سے چار سالہ انجینئرنگ ڈگری اور تین سالہ پولی ٹیکنیک کورسیس کیلئے ”مولانا مختا ر احمد اسکالرشپ 2021“ کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس میں انجینئرنگ اور ڈپلومہ کورس کی ہر برانچ میں ایک طالب علم اور ایک طالبہ کو مکمل کورس فیس کی شکل میں اسکالرشپ دی جائے گی۔
جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی کے زیر اہتمام مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں عبداللطیف علی الشایع فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اورلولوہ یوسف بوائی پولی ٹیکنیک کامیابی کے ساتھ جاری و ساری ہے۔ انجینئرنگ کالج میں سول انجینئرنگ، کمپیوٹر انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ، الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن انجینئرنگ اور میکانیکل انجینئرنگ میں ڈگری کورسیس موجود ہیں۔ اسی طرح سے پولی ٹیکنیک کالج میں سول انجینئرنگ، کمپیوٹر انجینئرنگ اور میکانیکل انجینئرنگ میں ڈپلومہ کورسیس موجود ہیں۔
امسال مولانا مختار اسکالرشپ کل 16طلبہ کو دی جائے گی۔ جس میں  انجینئرنگ ڈگری کے ہربرانچ میں ایک طالب علم اور ایک طالبہ ی یعنی5 برانچ میں کل 10طلبہ کی 4سالہ فیس اسکالرشپ کی شکل میں دی جائے گی۔ اسی طرح سے پولی ٹیکنیک ڈپلومہ کورس کی 3برانچ میں کل 6طلبہ کو یہ اسکالرشپ دی جائے گی۔ مولانا مختار اسکالرشپ حاصل کرنے کیلئے طلبہ کا ایک آن لائن یا آف لائن انٹرنس امتحان لیاجائے گا اور بعد ازاں منتخب طلبہ کو انفرادی نٹرویو لینے کے بعد انھیں اسکالرشپ سے نوازا جائے گا۔
اسکالر شپ فارم رجسٹریشن کی آخری تاریخ  31جولائی 2021تک آن لائن یا آف لائن فارم بھر سکتے ہیں جس کی فیس سو روپیہ (Rs100/-)ہے۔ اسکالرشپ فارم  ”کاؤنسلنگ سینٹر“ ایم ایم اے این ٹی سی منصوہ کیمپس سے حاصل کریں۔ مزید معلومات کیلئے www.mmantc.edu.in ویب سائٹ سے استفادہ کریں۔ مزید معلومات کیلئے پروفیسر فہد انصاری(9028254537)، پروفیسر فہیم انصاری ((9028254538)، پروفیسر ایس این انصاری(90282545318 (اور پروفیسر عدیل انصاری((9028254536) سے رابطہ قائم کریں۔

ویب سائٹ:  http://mmantc.edu.in/
http://mmantc.edu.in/maulana-mukhtar-scholarship-2021/