پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری، پٹرول دہلی میں 97.50 روپے، ممبئی میں 103.63 روپے فی لیٹر

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری، پٹرول دہلی میں 97.50 روپے، ممبئی میں 103.63 روپے فی لیٹر

 ملک بھر میں ایندھن کی قیمتوں میں بھڑک رہی آگ منگل کے روز اس وقت مزید بھڑک گئی جب پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا گیا

نئی دہلی: ملک بھر میں ایندھن کی قیمتوں میں بھڑک رہی آگ منگل کے روز اس وقت مزید بھڑک گئی جب پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا گیا۔ اس کے بعد ریکارڈ سطح پر چل رہی ایندھن کی قیمتیں مزید بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل آج 28 پیسے مہنگا ہو کر ایک نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 28 پیسے اضافے کے ساتھ 97.50 روپے اور ڈیزل 26 پیسے مہنگا ہو کر 88.23 روپے فی لیٹر ہو گیا۔

دہلی میں ماہ جون میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 3.27 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.08 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوا تھا۔ ممبئی میں آج پٹرول کی قیمت 27 پیسے اور ڈیزل 28 پیسے اضافے سے بالترتیب 103.63 روپے اور 95.72 روپے فی لیٹر پہنچ گیا۔

چنئی میں پٹرول اور ڈیزل 25-25 پیسے اور کولکاتا میں 26-26 پیسے مہنگے ہو گئے۔ چنئی میں ، ایک لیٹر پٹرول 98.65 روپے اور ڈیزل 92.83 روپے میں فروخت ہوا۔ کولکاتا میں پٹرول 97.38 روپے اور ڈیزل 91.08 روپے فی لیٹر رہا۔

آج ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں۔

شہر کا نام ——— پٹرول ——— ڈیزل

دہلی ——— 97.50 ——— 88.23

ممبئی ——— 103.63 ——— 95.72

چنئی ——— 98.65 ——— 92.83

کولکاتا ——— 97.38 ——— 91.08

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *