مظفر پور: (پریس ریلیز) ہماری تنظیم ایک کیڈرس پر مبنی ایسی سماجی تنظیم ہے جو کہ ہر آفات میں عوام کے ساتھ و ہر ظلم کے وقت مظلوموں کے ساتھ مضبوطی سے عملی طورپر کھڑی ہوتی ہے ان باتوں کا اظہار پاپولر فرنٹ آف انڈیا بہار کے صوبائی سکریٹری محبوب عالم رحمانی نے کیا انہوں نے آگے کہا کہ ہم ظلم و فاشزم کے خلاف ہر طرح کے جدوجہد کیلیے اور سیلاب، کرونا، لاک ڈاؤن، فسادات و تمام حادثات میں سماجی خدمت کیلیے اپنے کیڈرس کو ہر طرح سے جسمانی و ذہنی طورپر تربیت دیکر تیار کرتے ہیں جس کیلئے مختلف طرح کے کیمپ چند دنوں کے منعقد ہوتے رہتے ہیں جسمیں مختلف علاقوں سے کارکنان شرکت کرتے ہیں اور ہم نے اسی مقصد کے تحت 26 جون سے 30 جون تک اورائی میں ایک کیڈرس کیمپ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے جس میں کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کر خود کو سماج کی خدمت کیلیے ہر دم تیار رکھنے کا اعلان کیا واضح ہوکہ اورائی کے ایک اسکول میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے چل رہے کیڈرس کیمپ پر 29 جون کو دوپہر میں اورائی پولس نے درجنوں کی تعداد میں چھاپہ مارا تھا لیکن پروگرام کے کنوینر فرنٹ کے صوبائی سکریٹری محبوب عالم کے ذریعہ پروگرام کا تعارف کرائے جانے و فرنٹ کے کاموں کا تعارف کرائے جانے کے بعد پولیس اطمینان کے ساتھ واپس چلی گئی جس کے بعد صدر تھانہ راجیش کمار نے میڈیا کو بتایا کہ آئی.بی کے رپورٹ کے بعد ضلع کے حکم پر ہم نے چھاپہ مارا تھا لیکن وہاں کچھ بھی قابل اعتراض مواد نہیں ملا ساتھ ہی فرنٹ سکریٹری نے کہا کہ انتظامیہ کو ہم نے انکوائری میں مکمل ساتھ دیا اور انتظامیہ نے بھی ایک مثبت انداز میں پوچھ تاچھ کیا ہے لیکن انکوائری کرنے آنے کا انداز صحیح نہیں تھا پر ہم انتظامیہ سے امید کرتے ہیں کہ انتظامیہ آئندہ اس طرح سے پیش نہیں آئیگی۔
اورائی پولس کے اس عمل پر صوبائی و علاقائی سطح کے سماجی کارکنان، طلباء لیڈران و انسانی حقوق کارکنان افسوس جتارہے ہیں جسمیں نیشنل کنفیڈریشن آف ہیومن رائٹس آرگنائزیشن بہار کے صوبائی خازن معراج خان، کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے قومی کمیٹی رکن سیف الرحمن، آل انڈیا امامس کونسل (متھلانچل) کے صدر مولانا اکرام الدین قاسمی، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا بہار کے صوبائی جنرل سیکرٹری انجنیئر احسان پرویز، آل انڈیا لایرس کونسل کے ایڈووکیٹ نورالدین زنگی وغیرہ قابل ذکر ہیں ان تمام نے اپنے بیانوں میں کہا کہ اس طرح کی سماجی تنظیموں کے اوپر اس انداز میں چھاپہ مارنا افسوسناک ہے ان لوگوں نے کہا کہ فرنٹ کو ہم نے ہر پریشانی کے وقت عوامی خدمت میں صف اول میں دیکھا ہے لیکن ساتھ ہی فاشزم کے خلاف جدوجہد میں بھی پہلی صف میں دیکھا ہے اور شاید یہی وجہ ہیکہ انہیں کچھ سیاسی و فاشسٹ طاقتوں کی طرف سے مسلسل بدنام کرنے و ڈرانے کی کوشش ہوتی رہتی ہی تمام لوگوں نے انتظامیہ سے مانگ کیا کہ اگر کسی طرح کی ضرورت ہو تو بھی مثبت انداز میں انکوائری کریں نہ کہ وہ طریقہ اپنائیں جس سے سماج میں سماجی خدمت کے جذبہ پر چوٹ لگے۔