اتراکھنڈ: پشکر سنگھ دھامی 4 جولائی کی شام لیں گے وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف

اتراکھنڈ: پشکر سنگھ دھامی 4 جولائی کی شام لیں گے وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف

دہرادون: اتراکھنڈ کے نئے وزیر اعلیٰ بننے جا رہے پشکر سنگھ دھامی نے گورنر بے بی رانی موریہ سے ملاقات کر کے قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیے جانے کی اطلاع دے دی ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق دھامی وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف 4 جولائی کی شام تقریباً 5 بجے لیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ کھٹیما اسمبلی حلقہ سے دو بار رکن اسمبلی رہ چکے دھامی کے نام کی تجویز قانون ساز پارٹی کی میٹنگ کے دوران تیرتھ سنگھ راوت نے رکھی تھی۔ راوت نے آئینی بحران سے بچنے کے لیے 2 جولائی کی شب گورنر کو اپنا استعفیٰ نامہ سونپ دیا تھا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *