جاپان میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ، دو افراد ہلاک، 20 لاپتہ

جاپان کے شیزواوکا صوبے کے اتامی نامی شہر میں شدید بارش کے بعد مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 20 دیگر لاپتہ ہوگئے
ٹوکیو: جاپان کے شیزواوکا صوبے کے اتامی نامی شہر میں شدید بارش کے بعد مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 20 دیگر لاپتہ ہو گئے۔
این ایچ کے نیوز چینل نے اتوار کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ اس سے قبل مقامی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ اتامی میں ہفتہ کی صبح ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں متعدد رہائشی مکانات تباہ ہوگئے ۔ اطلاعات ہیں کہ اسی دوران خراب موسم کی وجہ سے راحت رساننی ٹیموں کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 10 افراد کو بچایا گیا ہےاور300 کے قریب مکانات متاثر ہوئے ہیں۔ جاپانی عہدیداروں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کانٹو اور ٹوکئی علاقوں میں محتاط رہیں کیونکہ پیرتک بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔