ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف بنگلورو میں کانگریس کا احتجاج، کئی مظاہرین حراست میں

بنگلورو : کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں آج کانگریس کارکنان نے پٹرول-ڈیزل اور ایل پی جی گیس کی مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔ اطلاعات کے مطابق کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔

کانگریس کے رکن اسمبلی رضوان ارشد نے کہا، ’’پٹرول اور ڈیزل کے دام 100 سے تجاوز کر رہے ہیں، یہ مودی حکومت کا تحفہ ہے۔ متوسط طبقہ، غریب طبقہ اور صنعتیں اس سے بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔‘‘