ہندوستان کے عظیم فنکار اور شہنشاہ جذبات کے نام سے مشہور دلیپ کمار کا 98 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ ان کا علاج کر رہے ڈاکٹر جلیل پارکر نے اس کی تصدیق کی ہے۔
دلیپ صاحب کی تدفین جوہو قبرستان میں شام 5 بجے ہوگی: فیصل فاروقی
شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کا آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سنبھالنے والے فیصل فاروقی نے ٹوئٹ کر کے اطلاع دی ہے کہ دلیپ صاحب کی تدفین جوہو قبرستان میں کی جائے گی۔ انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا، ’’انتہائی درد اور گہرے رنج و غم کے ساتھ دلیپ صاحب کے انتقال کا اعلان کرتا ہوں۔ ہم خدا کی طرف سے آئے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ جائیں گے‘‘ ایک دوسرے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا، ’’تدفین شام 5 بجے سانتا کروز میں واقع جوہو قبرستان میں کی جائے گی۔‘‘