بہار میں موب لنچنگ کے واقعات کو فوراً روکے نتیش سرکار: محمد زاہد
دربھنگہ: (پریس ریلیز) بہار میں نتیش کمار کی موجودہ سرکار میں بالکل جنگل راج کا ماحول بن گیا ہے یہاں ہر آئے دن موب لنچنگ کے واقعات رونما ہورہے ہیں اور لگاتار الگ الگ طرح کے حملوں کے زریعے تمام دبے کچلے طبقات خاص طورپر مسلمانوں کو ڈرانے کا عمل جاری ہے ان باتوں کا اظہار دربھنگہ میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی طرف سے منعقد احتجاجی ریلی میں پارٹی کے ضلعی صدر محمد زاہد نے اپنے خطاب میں کیا انہوں نے بتایاکہ آج پورے بہار میں پارٹی نے تمام اضلاع کے کلٹریٹ آفس پر دھرنا دیکر و ریلی نکال کر بہار کی موجودہ حالات و نابود لنچنگ کے لگاتار ہو رہے واقعات پر احتجاج کیا ہے محمد زاہد نے کہا کہ ساتھ ہی ہم نے تمام اضلاع میں بہار حکومت کے نام میمورنڈم بھی سونپا ہے پارٹی کی مانگ ہیکہ فوری طورپر ان واقعات پر لگام لگانے کیلیے اقدامات کیے جائے اور ارریہ میں شہید کیے گئے اسماعیل و سمستی پور میں شہید کی گئی عورت کے مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کرے ساتھ ہی ان کی فیملی کو معاوضہ اور۔ سرکاری نوکری دی جائے
اس موقع پر پارٹی کے جالے اسمبلی حلقہ سے سابق امیدوار محمد محبوب عالم رحمانی نے کہا کہ موجودہ حکومت بہار میں بھی پولسیا راج قائم کر و غنڈوں کا استعمال کر یہاں بھی یوگی ماڈل لانا چاہ رہے ہیں لیکن بہار کی سرزمین اسے کبھی قبول نہیں کریگی محمد محبوب عالم رحمانی نے کہا کہ اگر سرکار اس یوگی ماڈل پالیسی کو روکتی نہیں ہے تو ہم پورے بہار میں جلد ہی مضبوط عوامی تحریک کھڑا کرکے خود بہار کو بچانے کیلیے آگے بڑھینگے ساتھ ہی عوام سے اپیل کی گئی کہ بہار و ملک کی حفاظت کیلئے پارٹی کے جدوجہد کو مضبوط کرنے آگے آئیں۔ اس موقع پر احتجاج میں شریک آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ضلعی نائب صدر محمد اقبال و ان کے کارکنان اور طلباء ایکٹیوسٹ محمد افتخار اور ایس۔ڈی۔پی۔ آءی ضلعی نائب صدر محمد احسان فاروقی۔ضلعی جنرل سیکرٹری افتخار احمد قاسمی۔ مولانا سجاد۔ محمد اختر وغیرہ۔