تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری، پٹرول دہلی میں 101، ممبئی میں 107 روپے کے قریب

انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، دہلی میں پٹرول کی قیمت 35 پیسے اضافے کے بعد 100.81 روپے اور ڈیزل کی قیمت 26 پیسے اضافے کے ساتھ 89.88 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ بلندی تک پہنچ گئی
نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک دن کے بعد ہفتے کے روز ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول 39 پیسے اور ڈیزل 32 پیسے تک مہنگا کیا گیا۔ اس سے قبل جمعہ کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔ انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، دہلی میں پٹرول کی قیمت 35 پیسے اضافے کے بعد 100.81 روپے اور ڈیزل کی قیمت 26 پیسے اضافے کے ساتھ 89.88 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ بلندی تک پہنچ گئی۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا موجودہ سلسلہ 4 مئی سے شروع ہوا تھا۔ دہلی میں مئی اور جون میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہوا تھا۔ جبکہ جولائی میں اب تک پٹرول کی قیمتوں میں 2.10 روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 72 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہو چکا ہے۔
ممبئی میں پٹرول 34 پیسے مہنگا ہو کر 106.93 روپے اور ڈیزل 28 پیسے اضافے سے 97.46 روپے فی لیٹر ہو گیا۔ چنئی میں، پٹرول کی قیمت میں 30 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 24 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول 101.67 روپے اور ڈیزل 94.39 روپے میں دستیاب ہو رہا ہے۔ کولکاتا میں پٹرول 39 پیسے مہنگا ہو کر 101.01 روپے اور ڈیزل 32 پیسے اضافے کے بعد 92.97 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

آج ملک کے چار بڑے شہر وں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں:

شہر کا نام —— پٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر

دہلی ————— 100.91 ————— 89.88

ممبئی ————— 106.93 ————— 97.46

چنئی ————— 101.67 ————— 94.39

کولکاتا ————— 101.01 ————— 92.97