الشفا ہاسپٹل جامعہ نگر کی کار کردگی قابل تقلید ہے: ابو عاصم اعظمی

الشفا ہاسپٹل جامعہ نگر کی کار کردگی قابل تقلید ہے: ابو عاصم اعظمی

نئی دہلی (پریس ریلیز) سماجوادی پارٹی کے لیڈر ابو عاصم اعظمی کا  جامعہ نگر واقع الشفا ہاسپٹل میں شانداراستقبال کیا گیا ۔ ابوعاصم اعظمی نے الشفا کی کارکردگی پراسپتال انتظامیہ کو مبارکباد دی ۔ کورونا کی شدید لہر کے دوران الشفا ہاسپٹل کی انسانی جانوں کو بچانے کی کوششوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ بیماری سے آزاد  صحت مند سماج بنانے کے لیے بے حد ضروری ہے کہ الشفا ہاسپٹل کی طرز پر دیگرعلاقوں میں بھی ایسے منظم اور ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل کھولے جائیں ۔ مزید کہا کہ آج مجھے یہ دیکھ دلی مسرت ہو رہی ہے کہ بہت کم عرصے میں الشفا  اسپتال نے نہ صرف  جامعہ نگر بلکہ دہلی کے ایک کامیاب اسپتال کے طور پراپنی پہچان بنالی ہے ۔ میں اسے قائم کرنے والوں کی دوراندیشی کی دل سے قدرکرتا ہوں ۔
واضح ہوکہ ابوعاصم اعظمی ان دنوں دہلی کے دورے پر ہیں ۔ اپنے مصروف ترین وقت میں سے وقت نکال کرالشفا ہاسپٹل کا دورہ کیا او موقع پر تعینات ڈاکٹرس ، صحت ملازمین اور اسپتال انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران جس طرح سے الشفا ہاسپٹل نے کام کیا ہے وہ ہم سب کے لیے  قابل تقلید ہے ۔
اس موقع پرانہوں نے جماعت اسلامی ہند کی مرکزی قیادت سے تبادلہ  خیال کیا اور  وزن 2026 کے اسسٹنٹ سکریٹری جنرل معظم نائک، الشفا ہاسپٹل کے مینجرعبد النظر ، جماعت اسلامی ہند کے پبلک ریلیشنز ڈائریکٹر مجتبٰی فارق سمیت اہم شخصیات سے بھی ملاقات کی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *