پانی بحران کے خلاف دہلی کانگریس کا کیجریوال کی رہائش کے باہر زبردست مظاہرہ

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں پانی کی قلت اور پینے کے گندے پانی کی سپلائی کے خلاف دہلی کانگریس کمیٹی نے وزیر اعلیٰ کیجریوال کی رہائش کے باہر زبردست مظاہرہ کیا۔ ریاستی صدر چودھری انیل کمار کی قیات میں ہونے والے اس مظاہرہ کے دوران مٹی کے گھڑے پھوڑ کر غصہ کا اظہار کیا گیا۔ مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لئے دہلی پولیس کے اہلکاروں کو خاصہ مشقت کرنا پڑی۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں