پریس کلب آف انڈیا نے دانش صدیقی کو پیش کیا خراج تحسین ، سینئر صحافی بھی پہونچے وہاں 

 نئی دہلی: (ملت ٹائمز ) افعان میں شہید ہونے والے بھارتی صحافی دانش صدیقی کو آج صحافیوں نے پریس کلب آف انڈیا میں خراج تحسین پیش کیا ۔ بھارت میں صحافیوں کی سب سے پرانی تنظیم پریس کلب آف انڈیا نے 17جولائی کو شام چھ بجے مرحوم دانش صدیقی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کینڈل مارچ کا اہتمام کیا ۔ اس موقع پر پریس کلب آف انڈیا کے صدر اوماکانت لکھیرا ۔ نائب صدر شاہد خان عباس ۔ انڈیا ٹوڈے کے مشہور صحافی راج دیپ سردیسائی ۔ پریس کلب آف انڈیا کی منیجنگ کمیٹی کے ممبر اور سینئر صحافی اے یو آصف ۔ امریتا مدھو کلیا ۔ مشہور صحافی ارون جوشی۔ ہند نیوز کے ایڈیٹر عبد الماجد نظامی۔ ٹائمز آف انڈیا کی جرنلسٹ سواتی ماتھر۔ سینئر صحافی سرویش ٹائی سمیت بڑی تعداد میں صحافیوں نے دانش صدیقی کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی خدمات کو سراہا ۔ دو منٹ کی خاموشی بھی اس موقع پر اختیار کی گئی ۔

ملت ٹائمز کی ٹیم نے بھی اس موقع پر پریس کلب پہونچ کر دانش صدیقی کو خراج تحسین پیش کیا ۔ کنسلٹینٹ گروپ ایڈیٹر اے یو آصف ۔ پریس کلب اف انڈیا کے سابق ڈائریکٹر اور چیف ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی ۔ کنٹینٹ ایڈیٹر کاشف حسن ، نمائندہ نعیم چودھری اور ذاکر علی تیاگی نے دانش صدیقی کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں یاد کیا اور اہل خانہ سے تعزیت کی ۔