مفتی محفوظ الرحمن عثمانی کے خوابوں کی تکمیل میری اولین ترجیح: قاری ظفر اقبال مدنی

جامعۃ القاسم دار العلوم الاسلامیہ ایک تحریک اور ایک مشن ہے،بانی جامعہ مفتی محفوظ الرحمن عثمانی رحمۃ اللہ علیہ نے خون جگر سے اسے سینچا اور پروان چڑھایا،ان کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنا میری اولین ترجیح ہے،اور تمام سرگرمیاں جامعۃ القاسم کے مخلص سرپرستان ،بہی خواہان ملت اسلامیہ ،اساتذہ وکارکنان جامعہ کی معاونت سے ہی آگے بڑھےگا،اللہ رب ‌العزت ہم سب سے کام لے لے،یہ باتیں جامعۃ القاسم کے کارگزار مہتمم قاری ظفر اقبال مدنی نے آنے والوں مہمانوں سے کہا،واضح رہے کہ معروف عالم دین حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی محفوظ الرحمن عثمانی کے انتقال کے بعد ان کے صاحبزادے قاری ظفر اقبال مدنی کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے،قاری ظفر اقبال مدنی فعال متحرک اور نوجوان عالم دین ہیں،قاری ظفر اقبال مدنی کو اہم ذمہ داری ملنے پر مبارکبادی کاسلسلہ جاری ہے،ڈی ایس پبلک اسکول پپرا بازار کے ڈائریکٹرمحمد ولی ایک قافلہ کے ساتھ مبارک باد پیش کرنے کے لئے آئےگلدستہ اور شال پیش کرتے ہوئے نیک خیالات کا اظہار کیا اور کہاکہ مفتی محفوظ الرحمن عثمانی نے سیمانچل کو ایک جہت اور پہچان دیا،مفتی عثمانی کا انتقال ایک عہد کا خاتمہ ہے،جامعۃ القاسم ایک زندہ تحریک ہے،میری پوری ٹیم آپ کے ساتھ ہے،یہ میرے لئے خوش قسمتی ہوگی، یقین کامل ہےکہ قاری ظفر اقبال مدنی کے اہتمام اور مفتی محمد انصار قاسمی کے علمی تجربات اور دیگر ‌کارکنان کی توجہ اور محنت سے ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا،مفتی محمد انصار قاسمی نے مہمانوں کے استقبال کے ساتھ جامعہ کی موجودہ صورت حال سے واقف کرایا،موقع پر سیمانچل ڈیولپمنٹ فرنٹ کے جنرل سیکرٹری شاہ جہاں شاد،ڈی ایس پبلک اسکول کے استاذ مولانا ابوالفضل ‌قاسمی،مولانا حمید الدین مظاہری، مفتی عقیل انور مظاہری ،مولانا محمد عقیل قاسمی،مولانا یوسف انور، محمد عمران حفیظ قیصر ندوی وغیرہ موجود تھے۔