اسدالدین اویسی کی سیاسی جماعت مجلس اتحاد المسلمین کا آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل ہیک، دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ایلن مسک کی تصویر ڈی پی پر اپلوڈ

ہیکروں نے ہینڈل کا نام تبدیل کر کے ایلن مسک کر دیا ہے اور ڈی پی پر بھی ایلن مسک ہی کی تصویر نظر آرہی ہے

نئی دہلی: اسد الدین اویسی کی سیاسی جماعت ’مجلس اتحاد المسلمین‘ کا تصدیق شدہ ٹوئٹر ہینڈل ہیک ہو گیا ہے۔ ہیکروں نے ہینڈل کا نام تبدیل کر کے ایلن مسک کر دیا ہے اور ڈی پی پر بھی ایلن مسک ہی کی تصویر نظر آ رہی ہے۔ خیال رہے کہ ایلن مسک برقی گاڑی تیار کرنے والی امریکی کمپنی ’ٹیسلا‘ کے مالک ہیں اور وہ دنیا کے دوسرے سب سے امیر ترین شخص ہیں۔
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے جس ٹوئٹر ہینڈل کو ہیک کیا گیا ہے اس کو 6 لاکھ 78 ہزار کے قریب صافرین فالو کرتے ہیں اور یہ اکاؤنٹ سال 2010 میں قائم کیا گیا تھا۔ مجلس کی جانب سے تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیاہ ہے اور ہینڈل سے کوئی قابل اعتراض ٹوئٹ بھی نہیں کیا گیا ہے۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں