اعظم خان کی طبیعت پھر ہوئی خراب ، لکھنؤ کے لئے ریفر

اعظم خان کی طبیعت پھر ہوئی خراب ، لکھنؤ کے لئے ریفر

سیتا پور: سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان کی طبیعت پھر خراب ہونے پر انہیں یوپی کے سیتا پور ضلع اسپتال سے لکھنؤ کے میدانتا اسپتال کے لئے ریفر کر دیا گیا ہے۔ انہیں سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے۔ سانس لینے میں ہو رہی دشواری کی خبر کے بعد ڈاکٹروں کی ایک ٹیم علاج کے لئے سیتا پور جیل پہنچی۔ جب ان کی صحت بہتر نہیں ہوئی تو انہیں ضلع اسپتال لے جایا گیا۔ جب ضلع اسپتال میں بھی ان کی صحت بہتر نہیں ہوئی تو ڈاکٹروں نے انہیں لکھنؤ کے میدانتا اسپتال ریفر کردیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کی آکسیجن کی سطح 88 ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *