پیگاسس جاسوسی تنازعہ کو امت شاہ نے بتایا ملک کے خلاف سازش، کانگریس نے شاہ سے کیا استعفیٰ کا مطالبہ

نئی دہلی: پیگاسس جاسوسی تنازعہ پر وزیر داخلہ امت شاہ نے آج ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ اس ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’کل دیر شام ہم نے ایک رپورٹ دیکھی، جسے دنیا بھر میں ہندوستان کو بے عزت کرنے کے لیے کچھ طبقات کے ذریعہ بڑھایا گیا ہے۔ شعلہ انگیز سازشوں کے ذریعہ سے وہ ہندوستان کی ترقی کو پٹری سے نہیں اتار پائیں گے۔ مانسون اجلاس نئے ثمر دے گا۔‘‘

کانگریس لیڈر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے پیگاسس رپورٹ کے تعلق سے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ راہل گاندھی، صحافیوں اور یہاں تک کہ مرکزی وزراء سمیت اپوزیشن لیڈروں کی جاسوسی کرنے میں شامل ہیں۔ جانچ سے پہلے امت شاہ کو استعفیٰ دینا چاہیے اور مودی صاحب کے خلاف بھی جانچ ہونی چاہیے۔
(بشکریہ قومی آواز)