نئی دہلی: مانسون اجلاس کے دوران دونوں ایوان میں خوب ہنگامہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جمعرات کو نوبت یہاں تک آ گئی کہ ترنمول کانگریس اراکین پارلیمنٹ نے مرکزی وزیر مواصلات اشونی ویشنو کے ہاتھ سے بیان کی کاپی چھین کر پھاڑ دی۔ دراصل راجیہ سبھا میں وزیر مواصلات جب پیگاسس جاسوسی واقعہ پر بیان دینے کے لیے کھڑے ہوئے تو ان کے ہاتھ سے اسٹیٹمنٹ کا پیپر چھین کر ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ شانتنو سین نے پھاڑ کر ڈپٹی چیئرمین کی طرف اچھال دیا۔