میرٹھ میں مسجد کی دیوار گرنے سے دو نمازی جاں بحق، نماز جمعہ کے موقع پر سانحہ پیش آیا، درجنوں زخمی

میرٹھ میں مسجد کی دیوار گرنے سے دو نمازی جاں بحق، نماز جمعہ کے موقع پر سانحہ پیش آیا، درجنوں زخمی

میرٹھ: میرٹھ شہر کی محمدی مسجد میں نماز جمعہ کے بعد مسجد کی دیوار تیس فٹ اونچائی سے مصلیوں پر گرپڑی جس میں ایک قاری عفان سمیت تقریباً دو لوگ جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلی اطلاعات کے مطابق لساڑی گیٹ تھانہ کے احمد نگر میں محمدی مسجد کی دیوار گرنے سے ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں وہیں اس حادثے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، زخمیوں میں تین کی حالت انتہائی سنگین ہے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پولس اور ریسیکو ٹیم پہنچ کر راحت رسانی میں مصروف ہوگئی۔ بتایا جارہا ہے کہ نماز جمعہ کے بعد تیز بارش شروع ہوگئی جس سے بچنے کےلیے کچھ مصلی مسجد میں ہی رک گئے، اسی درمیان اچانک مسجد کی دیوار گر گئی اور درجنوں ملبے کے نیچے آگئے، موقع پر چیخ وپکار سے کہرام مچ گیا، دیگر مصلیوں نے خود راحت رسانی کا کام شروع کرتے ہوئے دبے ہوئے نمازیوں کو باہر نکالنا شروع کردیا اس دوران ۳ ا فراد جاں بحق ہوچکے تھے۔ مہلوکین میں قاری عفان ۳۲ سال، عمران ۳۰ سال شامل ہیں جبکہ شدید زخمیوں میں شمشاد، افضال، ارشاد، یونس، جنید، عبداللہ اور ذیشان شامل ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *