مہاراشٹر میں بارش کا قہر جاری، نیا ریڈ ایلرٹ جاری

مہاراشٹر میں بارش کا قہر جاری، نیا ریڈ ایلرٹ جاری

مہاراشٹر میں زبردست بارش ہو رہی ہے اور وہاں بارش سے جڑے حادثات میں 129 افراد کی مو ت ہو چکی ہے اور اب محکمہ موسم نے نیا ریڈ ایلرٹ جاری کیا ہے۔
مہاراشٹر میں زمین کھسکنے کے واقعات اور بارش سے جڑے دیگر حادثوں میں اب تک 129 لوگوں کی جان جا چکی ہیں۔ مہارشٹر میں ابھی بارش کا قہر جاری ہے۔ پونا اور کولہاپور میں بڑی تعداد میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے گزشتہ 48 گھنٹوں میں بارش کی وجہ سے 129 افراد کی موت ہو چکی ہے اور زیادہ تر اموات رائے گڑھ اور ستارا اضلاع میں ہوئی ہیں۔ ادھر افسران نے بتا یا کہ مستقل بارش ہونے کی وجہ سے رتنا گری ضلع میں زمین کھسکنے سے دس افراد کی موت ہو گئی ہے ۔
مہارشٹر حکومت نے اعلان کیا ہے کہ زمین کھسکنے کے معاملہ میں مرنے والوں کے اہل خانہ کو وہ پانچ لاکھ روپے دے گی۔ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے پورے معاملہ پر اظہار افسوس کرتےہوئے کہا کہ وہ متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ ریاست میں ابھی لوگوں کو بارش سے کسی طرح کی راحت ملنے کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔
(بشکریہ قومی آواز)

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *