شاہین پی یو کالج بیدر کے شاندار نتائج، 52 طلبا نے صد فیصد نشانات حاصل کرتے ہوئے کی تاریخ رقم 

بیدر: (محمد امین نواز) بحیثیت ڈپٹی کمشنر بیدر مجھے فخر ہے کہ میرے ضلع کے شاہین پی یو کالج کے 52طلبہ نے پی یو سی سالِ دوم میں صد فیصد یعنی 600 میں سے 600 نمبرات حاصل کرتے ہوئے ایک تاریخ رقم کی ہے ۔ ان خیالات کا اِظہار بیدر کے ڈپٹی کمشنر مسٹر رامچندرن آر نے شاہےن کالج بیدرکے العزیز آڈیوٹیوریم میں منعقد پروقار تہنیتی تقریب مےں شرکت کرتے ہوئے 52طلبہ کی شال پوشی و گل پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ پی یو سی سالِ دوم کے نتائج کے اعلان کے بعد مجھے یہ معلوم ہوا کہ شاہین پی یو کالج بیدر کے 52طلبہ نے صد فیصد نشانات حاصل کئے ہیں تو مےں نے فوری طورپر ڈاکٹر عبدالقدیر چئیرمین شاہین پی یو کالج بیدر کو فون کرکے کہا کہ مےں خود ان 52طلبہ کو تہنیت پیش کرنے آپ کے کالج آرہا ہوں‘ اور آج مےں مجھے یہاں آکر نہایت ہی مسرت ہورہی ہے کہ شاہین پی یو کالج بیدر کے طلبہ اور اساتذہ کے درمیان آیا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ اگر کوئی طالبِ علم 99 فیصد نشانات حاصل کرتا ہے مگر ایک نمبر سے وہ 600 نشانات کے حصول میں نہیں آتا تو یہ ایک نمبر نہایت اہم ہوتا ہے جس سے طالبِ علم کی مسرت کو دوبالا کردیتا ہے۔ بھالکی کے ایک سوامی نے میرے دفتر آئے اور کہا کہ ایک لڑکے نے 600 میں سے 600 نشانات حاصل کیا ہے تو میں نے اُس کو اپنے دفتر میں تہنیت پیش کی ۔طلبہ کی تعلیمی زندگی میں اس کی تعلیمی ترقی کے نتائج بہت اہم ہوتے ہیں ‘ یہی نتائج اُسے آئندہ تعلیمی سرگرمیوں میں حوصلہ افزائی کا باعث بنتے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر تمام طلبہ اور تدریسی اسٹاف کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر کو اپنی نیک تمناؤں کا اِظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور طلبہ کہ تئیں یہ اُمیدکی کہ آنے والے تعلیمی نتائج اسی طرح تاریخ ساز ہوں گے۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر شاہین ادارہ جات بیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج بڑا خوشی کا موقع ہے کہ ڈپٹی کمشنر بیدر مسٹر رامچندرن آر نے ہمارے ادارہ کو پہنچ کر 52طلبہ جوپی یو سی سالِ دوم کے نتائج میں 600 میں سے 600نمبرات حاصل کرنے پربھرپور حوصلہ افزائی کی ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ ضلع میں 600 میں سے 600 اسکور کرنے والے 54 طلبا میں سے 52 طالب علم شاہین کالج بیدر کے ہیں اور شاہین کالج اوراد کا ایک طالبِ علم ہے۔ شاہین ادارہ جات ضلع کے تعلیمی شعبہ میں نئے سنگ میل طے کررہا ہے۔ گذشتہ سال کل ہند سطح پر میڈیکل زمرے NEET مےں نواں (9) اور پچسیسیواں (85) رینک اور ریاستی سطح پر پہلا (1) اور تیسرا (3) رینک حاصل کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ”اب پی یو سی سالِ دوم کا امتحان ایک بہت بڑا کارنامہ ہے اور اس پر ایک بار پھر ریاست کی توجہ حاصل ہو رہی ہے”۔ انھوں نے کہا کہ اب تک شاہین کالج کے 1,900 طلباءنے سرکاری کوٹہ میں میڈیکل سیٹ حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالج نے گذشتہ سال 400 میڈیکل نشستیں سرکاری کوٹہ کے تحت حاصل کیں اور انہیں اس سال مزید نشستیں ملنے کا یقین ہے شاہین ادارہ جات بیدر نے NEET کے ذریعہ ریاستِ کرناٹک میں 10فیصد میڈیکل نشستیں اور کل ہند سطح پر 2 فیصدنشستیں حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔ یہ بڑی فخر کی بات ہے۔ اور ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا بیدر جو کرناٹک میں سب سے اوپر ایک تاج کی طرح رہے گا ۔ اس موقع پر مسٹر ستیش ایچ او ڈی فزکس ‘سرینواس ایچ او ڈی کےمسٹری‘ محمد عارف ایچ او ڈی میاتھس ‘جناب صباحت انور اسسٹنٹ پروفیسر فزکس ‘جناب عبدالحسیب منےجنگ ڈائرےکٹر شاہےن ادارہ جات بیدر ‘عبدالمقیط اکیڈمک ڈائریکٹر شاہین ادارہ جات بیدر موجود تھے۔ پروگرام کا آغاز قرأتِ کلام پاک سے ہوا جبکہ نظامت کے فرائض جناب صباحت انور نے بحسن خوبی انجام دئےے اور جناب محمد عارف ایچ او ڈی میاتھس کے اِظہار تشکر پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔