ہائی کورٹ نے مرکز اور دہلی حکومت کو نوٹس جاری کیا

عرضی گزار نے اپنی عرضی میں داہنے ہاتھ سے معذور ہونے اور عمر سے متعلق دیگر بیماریوں سمیت اپنے طبی حالات کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت کو مطلع کروایا تھا۔
دہلی ہائی کورٹ نے مالی امداد اور طبی علاج کا مطالبہ کرنے والی سینیئر وکیل کی جانب سے دائر عرضی پر مرکز اور دہلی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے ۔ جسٹس ریکھا پَلّی کی واحد رکنی بینچ نے 22 جولائی کے حکم میں تمام فریقوں سے کہا کہ وہ دو ہفتے کے اندر جواب داخل کریں۔ عدالت اگلی سماعت کی تاریخ 31 اگست مقرر کی ہے۔
68 برس کی عرضی گذار نے اپنی عرضی میں کہا کہ وہ قومی دارالحکومت میں ایک وکیل تھیں اور فی الحال ان کے پاس آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ وکیل نے اپنی عرضی میں داہنے ہاتھ سے معذور ہونے اور عمر سے متعلق دیگر بیماریوں سمیت اپنے طبی حالات کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت کو مطلع کروایا تھا۔
عرضی گذار نے یہ بھی کہا کہ اس نے اپنی مالی حالت کا حوالہ دیتے ہوئے دہلی حکومت سے کئی بار درخواست کی، اس کے باوجود اسے اب تک حکومت کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں ملا۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں