پارلیمنٹ میں پیگاسس معاملہ پر حزب اختلاف کا ہنگامہ جاری، دونوں ایوان کی کارروئی ملتوی

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس آج بھی ہنگامہ آرائی کی نذر ہو رہا ہے۔ حزب اختلاف کی جانب سے پیگاسس جاسوسی معاملہ پر بحث کرانے اور اس معاملہ کی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ حزب اختلاف کی جانب سے مہنگائی اور کسان تحریک کا مسئلہ بھی زور و شور سے اٹھایا جا رہا ہے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی ہو رہی ہے۔ شیدید شور و غل کے دوران پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا اور ایوان زریں لوک سبھا کی کارروائی دوپہر دو بجے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔