کنور دانش علی جامعہ ملیہ اسلامیہ کورٹ کے ممبر نامزد

نئی دہلی: (ملت ٹائمز) بہوجن سماج پارٹی کے سینئر لیڈر اور امروہا لوک سبھا (یوپی) سے ممبرپارلیمنٹ کنور دانش علی جامعہ ملیہ اسلامیہ کورٹ کے ممبر نامزد کیے گئے ہیں ، اس سے قبل بھی وہ لوک سبھا میں کئی کمیٹیوں کے ممبر بنائے جا چکے ہیں، وہ ہمیشہ پارلیمنٹ میں عوام کے بنیادی مسائل کے ساتھ تعلیم سے جڑے اہم ایشوز کو ترجیحی طور پر اٹھاتے رہے ہیں، خواہ جامعہ کے لیے خصوصی بجٹ کا معاملہ ہو یا نئے کورسیز کو منظوری دینے یا پھر طلبہ کے ساتھ ہو رہی کسی بھی سطح پر ناانصافی کا معاملہ ہو۔ واضح رہے کہ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ممبر پارلیمنٹ کنور دانش علی کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کورٹ کا ممبر نامزد کیا ہے، قابل ذکر ہے کہ کنور دانش علی جامعہ ملیہ کے سابق طالب علم ہیں اور انہوں نے اپنی سیاست وہیں سے شروع کی اور آج اس مقام پر پہنچے ہیں ۔ وہ ہمیشہ تعلیم کے تئیں حساس رہے ہیں اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے حق میں پارلیمنٹ میں آواز اٹھاتے رہے ہیں، کنور دانش علی اپنے پارلیمانی حلقہ کے علاوہ ملک بھر کے حساس معاملے پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر عوام کی آواز بنتے رہے ہیں ، ان کی اسی حساسیت اور سرگرمی کو دیکھتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر نے انہیں جامعہ کورٹ کا ممبر نامزد کیا ہے۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں