لکھنؤ: (ملت ٹائمز) یوپی آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں ، تقریباً پانچ ہزار سرکاری ایمبولینسیں ، 19000 ملازمین (ایمبولینس ورکرز) ہڑتال پر چلے گئے ، مریضوں پر پریشانی ٹوٹ پڑی ۔ ایمبولینسوں کی عدم فراہمی کے باعث متعدد مریضوں کی موت کی اطلاعات ہیں۔ یوپی کے بہت سے مقامات پر حالت کچھ یوں ہے کہ لوگ مریضوں کو ہینڈ کارٹ اور چارپائیوں پر لا رہے ہیں۔ لکھنؤ میں ایمبولینس کارکنان جمع ہو رہے ہیں اور احتجاج کررہے ہیں۔ دراصل ، ہڑتال کی وجہ سے پورے یوپی کی قریب 4780 ایمبولینسیں بند کردی گئیں ہیں۔ ہر ضلع میں صرف 15 ایمبولینسوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ہے ، باقی کارکنان ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔ ایمبولینس سروس کی تین قسمیں ہیں۔ ایک ایمبولینس 102 نمبر کی الگ ہے ، 108 نمبر کی الگ ہے اور ALS سروس الگ ہے۔ ملازمین کا الزام ہے کہ تیسری نوعیت کی خدمت کا کام کسی اور کمپنی کو آؤٹ سورس کر دیا ہے ، جو چھٹنی کررہی ہے اور پرانے ملازمین کو بھرتی کرنے کے لئے رشوت کے طور پر بیس بیس ہزار روپے مطالبہ کررہی ہے۔
احتجاج کر رہے ایمبولینس کارکنان چاہتے ہیں کہ انہیں سرکاری ملازم بنایا جائے اور کنٹریکٹ کا رواج ختم کیا جائے۔ ان ملازمین کا کہنا ہے کہ ایمبولینس کی سروس بنیادی سروس ہے اور اس کے ملازمین کو اجرت پر نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی ہمیں حکومت کی طرف سے کوئی سہولت حاصل نہیں ہے۔ حتی کہ حکومت کی طرف سے طے شدہ کم سے کم پے اسکیل بھی ہمیں نہیں دیا جاتا ہے۔ حکومت نے کورونا وائرس کے لئے 50 لاکھ روپے کے فنڈ کا اعلان کیا ہے ، اس میں ہمارا نام نہیں ہے۔ آج کی تاریخ میں اگر ہمارے ساتھ کچھ ہوتا ہے تو ہمارے کنبے کے تحفظ کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔
— Akhilesh Yadav (@yadavakhilesh) July 29, 2021
उप्र में कोरोना काल में सरकार एंबुलेंस कर्मियों पर फूल बरसाने की बात करती थी और उन्होंने जैसे ही अपने अधिकारों की आवाज उठाई, सरकार उन पर लट्ठ बरसाने की बात कर रही है।
सरकार ने एस्मा लगाकर 500 से ऊपर कर्मी बर्खास्त कर दिए और जनता परेशान है।
ऐसी सरकार से प्रदेश को भगवान बचाए। pic.twitter.com/1CvF05GseH
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) July 29, 2021
سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے اس صورتحال کو شرمناک قرار دیتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے اور کانگریس کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اس معاملے پر ٹویٹ کیا ہے۔ پرینکا نے لکھا ، ‘یوپی میں کورونا دور کے دوران ، حکومت ایمبولینس کارکنوں پر پھول برسانے کی بات کرتی تھی۔ جیسے ہی اس نے اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھائی ، حکومت اس پر لٹھ برسانے کی بات کررہی ہے ۔ حکومت نے ASMA کو مسلط کرکے 500 سے زائد کارکنوں کو ملازمت سے برطرف کردیا اور عوام پریشان ہوگئے۔ ایسی حکومت سے ریاست کو بھگوان بچائے ۔






