بریک فاسٹ میٹنگ‘ سے اپوزیشن لیڈران کا اظہارِ یکجہتی، راہل گاندھی کا بی جے پی-آر ایس ایس پر حملہ

نئی دہلی: راہل گاندھی کی طرف سے طلب کی گئی اپوزیشن لیڈران کی بریک فاسٹ میٹنگ ختم ہو گئی ہے۔ میٹنگ کے دوران تمام حزب اختلاف کی جماعتوں نے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ لڑائی جمہوریت کی بقا کی ہے اور ہم متحد ہو کر لڑیں گے۔

دریں اثنا، راہل گاندھی نے کہا، ’’میرے خیال میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم تمام قوتوں کو یکجا کریں۔ تمام آوازیں (عوام کی) یکجا رہیں گی تو بی جے پی اور آر ایس ایس کے لئے انہیں دبانا مشکل ہو جائے گا۔‘‘